اہم معاملات کو صدارتی آرڈیننس کے تحت چلانا درست اقدام نہیں:جاوید قصوری 

Feb 09, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کے اہم ترین معاملات کو صدارتی آرڈیننس کے تحت چلانا درست اقدام نہیں۔ حکومت اگر کوئی آئینی ترمیم چاہتی ہے تو بل پارلیمنٹ میں لائے ۔ یہ تجربا ت ماضی میں کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حکمران سیاسی مقاصد کے لیے عدلیہ کو استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن اب عجلت میں صدارتی آرڈینیس لاکر انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے خوفزدہ ہیں کہ وہ سینٹ میں پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔سپریم کورٹ کو بھی اس آرڈینیس کے ذریعے بائی پاس کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں