چک 50ڈبلیو بی میں ہلاک ہونیوالی بکریوں کے نمونے لیکر ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیئے : ذاکر علی

 وہاڑی (خبر نگار) ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی نے کہا ہے کہ چک نمبر 50ڈبلیو بی میں ہلاک ہونے والی بکریوں کے نمونے لیکر ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر علا ج معالجہ کے ذریعے 15بکریوں کو بچا لیا ہے باقی بکریوں کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک وہاڑی ڈاکٹر مسعود بابر علی اور اے ڈی آئی او ڈاکٹر عاصمہ حسین  کی نگرانی میں سیمپل کیمیائی معائنہ کیلئے لیبارٹری بھیجوائے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن