ملتان ( سماجی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز انٹر نیشنل سکوائش لیگ کے روٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے چونگی نمبر9 سے بوسن روڈ تا ڈی ایچ اے روٹ کا معائنہ کیا اور انہوں نے روٹ پر صفائی ستھرائی اور شجرکاری کا جائزہ لیا۔سکوائش ایونٹ میں لوکل ٹیلنٹ ہنٹ،نیشنل سائو تھ پنجاب لیگ اور انٹرنیشنل بلوچستان لیگ شامل ہیں،سکوائش کے مقامی ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ٹرائل 9 اور10 فروری کو ہونگے،نمائشی میچ کیلئے 11 فروری کو گلاس کورٹ سجے گا جبکہ10 فروری سے قومی اور13 فروری سے سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہو جائے گی۔