لاہور( لیڈی رپورٹر )تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پرشرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے لوگ چلے ہوئے کارتوس ہے یہ لوگ 2023تک مارچ اور احتجاجی سے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کرتے رہے گے حکومت ٹس سے مس نہیں ہوگی۔پارٹی کارکنان سے ملاقات میں گفتگو کے دوران مر یم نواز اور بلاول بھٹو قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انکو کامیابی نہیں ملے گی مولانا فضل الر حمن جب سے اقتدار میں آئے ہیں انکی نیندیں حرام ہو چکیں ہیں اور انکو دن رات وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف کی حکومت خواب میں نظر آرہی ہے لیکن وہ دیکھتے رہیں انشاء اللہ حکومت آئینی مدت پوری کر یگی۔
اپوزیشن کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا:ام البنین
Feb 09, 2021