چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کیلئے کام رواں ماہ شروع کردیاجائیگا :ایس ایم عمران 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے کام کا آغاز رواں ماہ کردیاجائے گا ۔منصوبے پر شفاف طریقے سے کام کیاجائے گا اور اسے تیزی سے مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ٹیکنیکل ممبرانجینئر عامر ریاض قریشی نے منصوبے پر تعمیراتی کام کرنے کے خواہشمند کنٹریکٹرز کی پری بڈ کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے عبد الرزاق چوہان اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ پری بڈ کانفرنس میں 30سے زیادہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی جبکہ 35سے زیادہ فرمیں ٹینڈرز جمع کروانے کے لئے دستاویزات حاصل کر چکی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن