نصرت شہباز کے وارنٹ کیخلاف درخواست‘ ہائیکورٹ نے حکم امتناعی میں 24  فروری تک توسیع کر دی

Feb 09, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی احتساب عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے نصرت شہبازکے خلاف تادیبی کارروائی کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو تادیبی کاروائی سے روک دیا۔ نیب نے تحریری جواب داخل کرایا۔ جس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ فوجداری قانون کے سیکشن  540 کے تحت ایسے کیسوں میں عدالت  پلیڈر مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نصرت شہبازکی  میڈیکل رپورٹس کو سفارتخانے کے ذریعے تصدیق کرانے کا حکم دے۔ درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے۔ درخواستگزار کے وکیل نے نیب کے جواب کی روشنی میں جواب الجواب اور تیاری کے لیے مہلت طلب کی۔ 

مزیدخبریں