فیصل آباد، بورے والا (آن لائن، نمائندہ نوائے وقت ) حالات کے ستائے 2نوجوانوں نے زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگا لیں،چنیوٹ کے چک 199ج ب کے امان اللہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ۔علاوہ ازیں سانگلہ کے 20 سالہ عامر نے بھی گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگلیں دونوں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ دوسری جانب بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق وڑائچ ٹائون میں گھریلو تنا زعات سے دلبرداشتہ وڑائچ ٹائون کی خا تون (آ ) نے خود کو گولی مار کر خو د کشی کر لی ۔تھانہ ماڈل ٹائون پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔