اپوزیشن نے سینٹ کا اجلاس فوری طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) اپوزیشن نے سینیٹ کا اجلاس فوری طورپر طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ 96 اپوزیشن ارکان نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں سینیٹ کے اگلے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعہ کرانے کے لئے صدارتی آرڈیننس پر بحث کرانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد آرڈیننس جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ توقع ہے کہ مجوزہ اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات کے بارے میں طریقہ کار اور اس سے متعلق دوسرے امور مہنگائی اور ملک کی عمومی صورت حال زیر بحث آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن