ٹریفک وارڈن سے مشابہہ وردی میں ملبوس شخص کی ویڈیو وائرل

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریفک وارڈن سے مشابہہ وردی میں ملبوس شخص کی ویڈیو وائرل ہونے پرسی پی او محمد احسن یونس نے ٹریفک وارڈنز کو خصوصی ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا کہ تمام ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی محکمانہ کارڈ ڈسپلے کریں گے سردیوں میں جیکٹ پہننے کی صورت میں محکمانہ کارڈ جیکٹ پر آویزاں کیا جائے گا،چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن باڈی کیم استعمال کریں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا جا سکے،شہری چالان کے وقت کارڈ آویزں نہ ہونے پر ٹریفک وارڈن سے شناخت کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...