شاپنگ کیلئے جانے والی فیملی پرمسلح شخص کی فائرنگ، خاتون قتل ،ملزم فرار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مسلح شخص نے شاپنگ کیلئے جانے والی فیملی پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ملزم کی عدم گرفتاری پر ورثاء نے سخت احتجاج کیاپولیس کو قیصر محمود نے بتایا کہ میں دانیال بیکری والی گلی میں رہائش پذیر ہوں میری بیوی عظمیٰ بی بی میری ہمشیرہ نبیلہ بی بی بچوں کو ساتھ لے کر شاپنگ کیلئے جا رہی تھیں کہ سید گل روڈ پر ملزم قاسم کھڑا تھا جس نے دیکھتے ہی میری بیوی کو گالیاں دینی شروع کردیں اور ڈب سے پستول نکال کر سیدھا فائر کردیا مدعی کی بیوی کو پیٹ میں گولیااں لگیں جسے میری بہن رکشے میں ڈال کر بینظیر بھٹو ہسپتال لے گئی جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز دم توڑ گئی ملزم مدعی کی بیوی کو کہتا تھا اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کرے انکار پر ملزم نے اسے قتل کردیا ہے متاثرہ پارٹی نے ملزم کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن