جعلی پولیس مقابلے میںشہید اُسامہ ستی کی رسم چہلم ادا 

Feb 09, 2021

اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی)جعلی پولیس مقابلے میںشہید کیے جا نے والے اسلام آباد کے نو جو ان اُسامہ ستی کی رسم چہلم گزشتہ روز ادا کر دی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے مشیر برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری ،جسٹس فار اسامہ ستی شہید جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماء محمد سفیان عباسی ، ایم پی اے لطاسب ستی ، تاجر رہنماء محمد اجمل بلو چ ، عمر ستی مر حوم کے والد ندیم یو نس ستی ، چوہدری ساجد اقبال ، احسان ستی اوردیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر محمد سفیان عباسی نے کہا  کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں اورہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کی سطح پر جو ڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے جس کی نگرانی میںکیس کی آزادنہ تحقیقات کی جائے،اور اس کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے اگر ایسا کیا گیا تو ایک بار پھر احتجاج کی کال دی جا ئے گی ۔انھوں نے کہا اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں پولیس کو پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جا ئے اور قانون سازی کے ذریعے پولیس کے محکمے میں اصلاحات کا عمل شر وع کیا جا ئے ۔

مزیدخبریں