کراچی (نوائے وقت نیوزاداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘‘ کے ہدایت کار وجاہت حسین کو پاکستان کا سنجے لیلا بھنسالی قرار دے دیا۔اقرا عزیز نے آج کل ٹی وی پر جاری ڈرامہ سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ کی تمام انتظامیہ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا لمحہ میرے لئے حسین سفر ثابت ہوا۔