بھکر(نامہ نگار )سمگل ہوکر فروخت کیلئے آنیوالی کورونا ویکسین انسانی زندگی کے لئے زہر قاتل ہے ۔پرائیویٹ طور پر شہری ویکسی نیشن بالکل نہ کروائیں ۔جبکہ سرکاری طور پر آنے والی ویکسین کے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے بعد حکومت عام شہریوں کیلئے بھی سرکاری طور پر یہ ویکسین فراہم کرے گی ۔پرائیویٹ طور پر کورونا ویکسین کی فروخت کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ناسوروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے ڈی ایچ کیو کے دوران کیا۔
شہری سمگلڈ کرونا ویکسین نہ لگوائیں : سید موسیٰ رضا
Feb 09, 2021