راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری (سٹاف) انوار کھرل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہواڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق انکے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، شیخ راشد شفیق اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی امجد، واثق قیوم، جاوید کوثر،میجر لاتاسب ستی اور امار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ غفور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملیحہ جمال، محکمہ بلڈنگ، ہائی وے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایجوکیشن، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ،سی اوز میونسپل کمیٹیز و تحصیل کونسلز و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز، پنجاب میونسپل سروس پروگرام، لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی کے تحت جاری سکیموں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تمام ممبران اسمبلی کو مشترکہ طور پر ضلع کی ترجیحاتی بنیادوں پر ترقیاتی سکیموں کی تجویز پیش کرنے کا کہا جس کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کے بعد بجٹ ایلوکیٹ کیا جائے گا۔ممبران اسمبلی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو تحصیلوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ جن کے حل کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری نے جلد از جلد ممکنہ اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بجلی، پانی گیس، روڈ اینڈ انفراسٹرکچر کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کررہا ہوں ٹیم کے تمام افسران ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف رہتے ہیں موثر اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے اس وقت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں ہیں۔