ملتان(سماجی رپورٹر) چیئرمین الیکشن بورڈ اخبار فروش یونین ملتان مولانا ظفر علی نے کہا ہے کہ الیکشن 2021 تا 2023 کا شیڈول جاری کیا گیا ہے کاغذات نامزدگی کی وصولی 10 فروری 2بجے تا 4بجے ‘ جانچ پڑتال 11 فروری دو بجے تا تین بجے‘ نشان کی الاٹمنٹ 3 تا 4 بجے ‘ کاغذات کی واپسی چار بجے تا پانچ بجے ‘ حتمی امیدواران کی لسٹ بارہ فروری کو جاری کی جائے گی الیکشن 19 فروری جمعہ دو بجے تا پانچ بجے دفتر اخبار فروش یونین گل دین کالونی میں ہونگے۔