پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین کی گرفتاری اور رہائی 

Feb 09, 2021

ملتان (کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی ملتان میں کارروائی، پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری انور کو گرفتار کرلیا۔چوہدری انور کو  گرفتاری کے بعد لاہور منتقل کردیا گیا۔ گرفتاری کرنے والی ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر نجف علی تھے۔ذرائع کے مطابق چوہدری انور کے خلاف مقدمہ نمبر 401/21 لاہور کے تھانہ میں درج ہے۔ مقدمہ امانت میں خیانت اوردھمکیوں کی دفعات کے تحت درج ہے۔ شاہ رکن عالم پولیس نے گرفتاری کے حوالے سے رپٹ درج کرلی ہے۔ دریں اثنا لاہور پولیس نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

مزیدخبریں