قصور (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون ‘22 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ہرزانی پورہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی مقررکر دہ قیمتوں اور نئی ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا۔ ریٹ لسٹوں کی عدم دستیابی پر مختلف دکانداروں کو 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔