عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے: ڈی سی ننکانہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بہترین،بروقت اورمفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میںمریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد یقینی بنائیںتاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کے ہمراہ مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے کیا۔ اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر محکمہ صحت کے افسران وہلکاران بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...