بک شیلف  …… بائو جی :   میاں محمدنوازشریف 

Feb 09, 2021

بائو جی میاں محمد نوازشریف کی زندگی اور انکی سیاست پر لکھی جانے والی ایسی کتاب ہے جو اپنے اندر انفرادیت اور امتیاز لئے ہوئے ہے۔ بائوجی میں میاں نوازشریف کی شخصیت ان کی سیاست زندگی کا جائزہ لیا گیا ہے انکے خاندان پر قائم ہونیوالے مقدمات اور دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ عموماً بڑی شخصیات کے بارے لکھی جانے والی کتابوں میں انکی مدح سرائی یا ہرزہ سرائی کی جاتی ہے مگر مصنف مطلوب احمد وڑائچ نے بائو جی مکمل غیرجانبداری سے لکھی گئی۔ جہاں سراہے جانے کی ضرورت ہے وہاں سراہا گیا ہے اور جہاں گرفت کی ضرورت وہاں مصلحت سے کام نہیں لیا گیا۔ کتاب میں کئی موضوعات کو چھیڑا گیا ہے جو میاں صاحب کی ذاتی زندگی کے علاوہ انکی سیاسی سرگرمیوں پر قلم اٹھایا گیا ہے۔ جج ویڈیو کیس ‘ روداد سفر‘ دل کا وزیراعظم‘ پانامہ ہنگامہ‘ سزائوں کی معافی‘ جج ارشد ملک کا تہلکہ خیز بیان‘ گاڈ فادرسسیلن مافیا‘ مایوسی کا سفر‘ قائداعظم ثانی ۔میاں نوازشریف کس طرح پاکستان سے باہر گئے۔ اس حوالے سے اپنے ذرائع سے مصنف نے ایک کہانی بیان کی ہے۔ دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ 263 صفحات پر مشتمل یہ کتاب جمہوری پبلیکیشنز 2۔ ایوان تجارت روڈ لاہور نے شائع کی ہے جس کی قیمت 1240/- روپے  ہے۔ (تبصرہ: ڈاکٹر سلیم اختر) 

مزیدخبریں