راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق کی زیر صدارت ضلع راولپنڈی میں جاری ٹائیفائیڈ مہم کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی راولپنڈی ضلع میں ٹائیفائیڈ کے خاتمے کے لئے شروع کی جانے والی مہم کے دوران اب تک 8 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیںمہم کے چھٹے روز 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم فروری سے شروع ہونے والی 15 روزہ اینٹی ٹائیفائیڈ مہم میں نو ماہ سے لے کر 15 سال تک کے 18 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کا ہدف ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہم کے دوران تمام ضروری اقدامات بروئے کار لارہی ہے بچوں کے والدین ٹائیفائیڈ کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔