اسلام آباد(نا مہ نگار)اسامہ امیر کو اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سال 2021-22کے لئے بین لاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ناظم منتخب کرلیا گیا ہے،ناظم اسلامی یونیورسٹی اسامہ امیر نے کہا کہ جامعہ میں تعلیمی ماحول کی بہتری، طلبا کے مسائل کے حل اور جامعہ میں پھیلتی ہوئی قوم پرستی کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،پاکستان بھر کی جامعات سے قوم پرستی کے نام پر قائم ہونے والی کونسلز کا خاتمہ بھی قومی اتحاد کیلئے ناگزیر ہے، موجودہ مشکل حالات، ففتھ جنریشن والا فیئر اور ہائبرڈ وار کے دور میں قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم اسامہ امیر کو اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سال 2021-22کے لئے ناظم جامعہ منتخب کرلیا گیا ہے،نو منتخب ناظم جامعہ انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی کے شریعہ اینڈ ان لا کے طالب ہیں جبکہ اس سے قبل وہ دیگر اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں،ناظم اسلامی یونیورسٹی اسامہ امیر نے اپنے انتخاب کے بعد اراکین و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اہم ذمہ داری سے نوازا ہے۔
طلبا میں اسلامی فکر و نظریہ کی آبیاری کیلئے اپنی کوششیں کروں گا،اسامہ امیر
Feb 09, 2021