جنوبی افریقہ کے خلاف بڑی فتح!!!

Feb 09, 2021

محمد صدیق

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز  جیت کر بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسے ہماری ٹیم کی بہت عمدہ اور بڑی پرفارمنس کہا جا سکتا ہے کیونکہ ساوتھ افریقہ کی ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے گوکہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کی کھیلیں مسائل کا شکار اور کچھ گراؤنڈز تماشائیوں سے خالی ہیں جس کی وجہ سے کھیلوں کا مزہ کرکرا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ کریڈٹ جاتا ھے کہ اس نے کرکٹ کو زندہ رکھا ہوا ہے پاکستان نیوزی لینڈ کا دورہ کر کے آئی ہے اور اب ساؤتھ افریقہ پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیل رہی ہے ان تمام کوششوں کا کریڈٹ ذاکر خان کو جاتا ہے۔ ذاکر خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں واحد شخص ہے جس کے دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جب سے وہ واپس عہدے پر آیا ہے پاکستان مسلسل مصروف ہے۔ اظہر علی اتنی کرکٹ کھیل کر بھی فلاپ ہو رہا ہے فواد عالم نے عمدہ پرفارمنس سے ثابت کیا کہ اس کے ساتھ بہت ناانصافی ہوتی رہی ہے محمد رضوان نے ہر میچ میں اپنا لوھا منوایا ہے۔ بالآخر سنچری بنا گیا رضوان پاکستان کے لئے بہت لمبا کھیلے گا اس میں بہت دماغ اور زبردست ٹیلنٹ ہے فہیم اشرف ایک عمدہ آل راؤنڈر پاکستان کو ملاہے البتہ ان وکٹوں پر اتنی سپیڈ سے وکٹیں ذرا کم ہی ملتی ہیں البتہ ایک عمدہ بیٹسمین ثابت ھوا ہے حسن علی نے عمدہ بائولنگ سے نقادوں کہ منہ بند کر دئیے ہیں اتنی عمدہ پرفارمنس کا کریڈٹ ٹیم کے علاوہ مصباح ‘وقار یونس ‘پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے۔ دنیائے کرکٹ کی اتنی بڑی ٹیم ساؤتھ افریقہ کو دونوں ٹیسٹوں میں شکست دینا پاکستانی ٹیم کی بہت عمدہ اور بڑی پرفارمنس ہے ۔کپتان بابر اعظم کے فیل ہونے کا افسوس ہے بابر اعظم سپنر کو ہر اننگ میں ریڈ ہی نہیں کر سکا۔ ساؤتھ افریقہ سے ٹی ٹونٹی سیز بہت دھماکہ خیز ہوگی۔

مزیدخبریں