حکومت منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے لیگی رہنمائوں کا استحصال کررہی ہے: عمر حیات 

 باہتر(نامہ نگار)علاقہ نلہ کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق چیئرمین عمر حیات خان بالڑہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے پٹرول پمپ کو سیل کرناانتہائی غلط اقدام ہے پی ٹی آئی حکومت منفی اور بے بنیاد ہتھکنڈوں کے ذریعے لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کا استحصال کررہی ہے 52 سال قبل تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے بنائے گئے پٹرول پمپ کو بِلا جواز سیل کر دینا اور اس سے بھی بڑھ کر حکومت کو کروڑوں روپے سالانہ ٹیکس ادا کر نے والے مالیاتی ادارے کی برانچ کو بغیر کسی وارننگ کے بند کر ناسراسر ذیادتی اور نا انصافی ہے عمر حیات خان بالڑہ نے کہا کہ شیخ آفتاب احمدکا شمار قائدِ جمہوریت میاں محمد نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہو تا ہے اور وہ مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن