اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ شنہوا) پاکستان میں شامل ہے جہاں کرونا سے بڑی تعداد میں لوگ صحتیاب ہوگئے۔31 اکتوبر (3 ماہ سے زائد عرصے) کے بعد سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔ مزید 1037 افراد متاثر جبکہ مزید40 افراد جاں بحق، مجموعی کیسز 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئے جبکہ اموات 12 ہزار 26 تک پہنچ گئیں۔ صوبہ سندھ میں مزید 387 کیسز 13 کا انتقال۔ صوبہ پنجاب میں 355 نئے کیسز، مزید 20 مریض لقمہ اجل بنے۔ خیبرپی کے میں مزید 193متاثر، 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔ بلوچستان میں 10 کیسز رپورٹ، اموات 196 پر برقرار ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 60 کیسز، 2 مریض انتقال کرگئے، آزاد کشمیر میں 20 افراد متاثر، اموات 272 پر برقرار۔ گلگت بلتستان میں کوئی نیا کیس نہ کوئی ہلاکت ہوئی اموات، 102 پر برقرار ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 59 اموات ہوئیں جن میں سے 42 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔چینی کمپنی نے پاکستان میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگ لی ، اس حوالے سے کین سائینو نے ویکسین رجسٹریشن کیلئے ڈریپ کودرخواست دے دی ہے۔کین سائینونیویکسین کلینیکل ٹرائلزفیزتھری کاڈیٹاجمع کرادیا ۔ شہر اقتدار میں وائرس کی ویکسین لگوانے کے لئے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔پانچ روز کے دوران اسلام آباد میں صرف 34طبی ورکرز کو ہی ویکسین لگائی جا سکی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ (پمز) میں صرف چار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا سکی ہے جبکہ پمز ہسپتال میں محض 14ہیلتھ ورکرز کو ہی ویکسین لگائی جا سکی ہے۔ ہسپتال میں فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز‘ پیرا میڈیکل سٹاف کو کرونا وائرس ویکسین لگا کر کرونا وائرس بچاؤ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔جنوبی کوریا میں مزید 13 امریکی فوجیوں اور 2 عام شہریوں کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ کوریا میں مقیم امریکی افواج (یو ایس ایف کے) نے بیان میں کہا کہ 21 جنوری سے 6 فروری کے درمیان جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد کوریا میں مقیم امریکی افواج سے وابستہ 15 افراد میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 2 حاضر سروس اہلکار 25 جنوری اور 3 فروری کو امریکی حکومت کی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے امریکہ سے اوسان ائیر بیس پہنچے۔ ابوظہبی میں نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں عوامی اجتماع اور پارٹیز پر مکمل پابندی ہو گی۔ سینما بھی مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ فیملی تقریبات اور شادی بیاہ میں 10 سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہو گی۔ جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت نہ ہونے پر آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا۔
کرونا: مزید 40جاں بحق، اموات 12ہزار سے زائد، پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
Feb 09, 2021