عمدہ پرفارمنس: حسن علی کے آبائی علاقہ لدھے والا وڑائچ میں جشن‘ مٹھائی تقسیم 

Feb 09, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ میں عمدہ پرفارمنس اور مین آف دی میچ قرار پائے جانے پر فاسٹ بائولر حسن علی کے آبائی علاقے لدھے والا وڑائچ میں ساتھیوں، کھلاڑیوں نے جشن منایا۔ سلیبریشن کیک کاٹا اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بائولر حسن علی نے ایک سال کے عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کی۔ ان کی اکیڈمی میں بھنگڑا بھی ڈالا گیا۔

مزیدخبریں