سکردو (نوائے وقت رپورٹ) موسمِ سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کے لیے فضائی نگرانی کے ذریعے کیا جانے والا سرچ آپریشن مسلسل تیسرے روز پیر کو بھی جاری رہا تاہم محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جوآن پابلو موہر سے رابطہ نہیں ہوسکا۔وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ آج منگل کے روز موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ سخت موسم اور خراب موسم ہونے کے باوجود آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تلاش جاری ہے۔
سد پارہ‘ دیگر کوہ پیماؤں کا پتہ نہ چل سکا‘ ریسکیو آپریشن جاری
Feb 09, 2021