فضل الرحمن کی زرداری‘ بلاول سے ملاقات‘ مریم کو فون‘ صاحبزادی کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد‘کراچی‘ لاہور (وقائع نگار خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ‘ خصوصی نامہ نگار‘ صباح نیوز) سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی پہنچے۔ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ اور سعید غنی بھی شریک ہوئے۔ پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ دریں اثناء فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنساء کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مہرالنساء کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے فیصلہ وہ ہوتا ہے جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہوتا ہے۔ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ سینٹ میں بھی دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میرے خلاف کوکئی چارجز نہیں صرف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کو کہتے ہیں کہ وہ لوٹی ہوئی حکومت واپس کردے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...