پاک فوج کا سیاست کیساتھ کوئی تعلق نہیں، بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں: میجر جنرل بابر افتخار

Feb 09, 2021 | 09:17

ویب ڈیسک

لاہور:   میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔، پی ڈی ایم کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ ایسی باتیں کرنے والے ثبوت سامنے لائیں، کسی قسم کے بیک ڈور رابطے استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، فوج سے متعلق قیاس آرائیوں پر یقین نہیں کرنا چاہیئے۔ سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سر انجام دے رہے ہیں۔

 ترجمان افواج پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے ایک ڈوزیئر رکھا۔ بھارت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا۔ ڈس انفولیب سے متعلق متعدد انکشافات سامنے آئے۔ بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ بھارت کا خطے میں منفی کردار ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ علی سد پارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں، ہماری دعا ہے علی سدپارہ خیریت سے ہوں، کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تگ ودو کی جا رہی ہے، کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں ہوگی، خراب موسم کے باوجود مسلسل سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

ترجمان افواج پاکستان نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔ پاکستان نے وبا کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سب سے زیادہ ویکسین کے حقدار ہیں۔

مزیدخبریں