گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر اشرف مغل نے کہا کہ گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور گجرات جو کہ پاکستان کہ اہم صنعتی شہر ہیں اور تینوں شہروں کو گولڈن ٹراینگل کی حیثیت بھی حاصل ہے ان تینوں صنعتی شہروں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سے وزیر آباد تک کارگو ٹرین کیلئے تمام ورکنگ مکمل ہو چکی ہے یہ کارگو ٹرین 28فروری 2021ء تک آپریشنل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر آباد ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سپیشل اسسٹنٹ برائے وفاقی وزیر ریلوے دستگیر بلوچ ،صدر سیالکوٹ چیمبرقیصر اقبال بریار،ڈویژنل سپرنٹنڈ نٹ لاہور ناصر خلیل کے علاوہ دیگر بزنس کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے صدر گوجرانوالہ چیمبر عمر اشرف مغل نے مزید کہا کہ کراچی سے وزیر آباد کارگو ٹرین کے چلنے سے تینوں صنعتی شہروں کی بزنس کمیونٹی کی مصنوعات نہ صرف اپنی دہلیز تک با آسانی پہنچ سکیںگی بلکہ اس کارگو ٹرین سے بزنس کمیونٹی کو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگاانہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کراچی سے وزیرآباد تک کارگو ٹرین چلائی جائے بزنس کمیونٹی کے اس دیرینہ مطالبے کو وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی سفارش پر نہ صرف فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا بلکہ اس کارگو ٹرین کو 28فروری2021ء تک آپریشنل کرنے کا عندیہ بھی جاری کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کارگوٹرین کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے بزنس کمیونٹی زیادہ سے زیادہ مستفید ہو علاوہ ازیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بہت جلد اس کارگو ٹرین کا ٹرمینل بھی تعمیر کیا جائے گا ۔
کارگو ٹرین 28فروری تک آپریشنل ہو جائے گی: صدر چیمبر آف کامرس
Feb 09, 2021