فوجی بغاوت،نیوزی لینڈ نے میانمار سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

Feb 09, 2021 | 13:40

ویب ڈیسک

 میانمار میں آنگ سان سوچی کے اقتدار پر فوجی قبضے کے بعد نیوزی لینڈ نے سفارتی تعلقات منسوخ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ ہم نے میانمار سے سفارتی اور ملٹری رابطے منسوخ کردیے ہیں جبکہ میانمار کے فوجی حکام کے نیوزی لینڈ میں آنے پر پابندی ہوگی۔ کیوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی اور ملٹری رابطے کی منسوخی کے علاوہ فوج کو فائدہ پہنچانے والے امدادی پروگرام پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں