امریکی سماجی کارکن پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا کہ وہ 17سال کی عمر میں زیادتی کا شکار ہوئیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں 17 سال کی عمر میں 11 ماہ کے لئے پروو کینین اسکول بھیج دیا گیا جہاں ان کا ذہنی اور جسمانی استحصال کیا گیا ۔ انہوں نے اس برے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہ انہیں بورڈنگ سکول کے ارکان اسے مارتے تھے او ر انہیں مختلف قسم کی گولیاں کھا نے پر مجبو ر کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو اس بارے میں بتانا ان کے لئے کسی ذہنی اذیت سے کم نہیں ہے اور ان کی طرح کئی اور بچے بھی بورڈنگ سکول میں جنسی اور ذہنی زیادتی کا شکار ہوئے ہیں اور آگے بھی ہورہے ہوں گے ۔