لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت20ڈالر اضافے سے پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت300روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے اضافے سے 112100روپے ہو گئی, دس گرام سونا 24قیراط258روپے اضافے سے96108روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت88100روپے ہو گئی. عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں02ڈالر کی اضافے سے 1843ڈالر ہوگئی ہے۔