صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے 7رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے علامہ یوسف اعوان کی قیادت میں 7رکنی کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ جس کے ممبران میں سکندر شمشیر مرزا،مسعود ملک،نسیم سہوترا،یاسمین فاروق،نادیہ شاہ،آشا شفیع شامل ہیں۔یہ کمیٹی پارٹی ورکرز اور ان کے عزیز و اقارب کی وفات پر پارٹی قیادت کی طرف سے تعزیت کے علاوہ شادی،سالگرہ اور خوشی کی تقریبات میں پارٹی قیادت کی نمائندگی کیا کرے گی ،تاہم جب لیڈر شپ دستیاب ہو گی تو یہ کمیٹی ان کے ساتھ جایا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن