روسی فوج   یوکرائن داخل ہوئی تونورڈ سٹریم 2   معاہدہ  بھی نہیں رہے گا :جو بائیڈن

Feb 09, 2022

واشنگٹن  (آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے  روس کی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو  جرمنی اور روس کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ ۔جرمن چانسلر اولاف شولز کے  ساتھ صدر  جو  بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک مشترکہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر روسی ٹینک اور فوجی سرحد عبور کر کے یوکرین میں داخل ہوتے ہیں تونورڈ سٹریم 2   معاہدہ  بھی نہیں رہے گا اور اس معاہدے کو ختم کردیا جائے گا۔   جرمن چانسلر اولاف شولز   نیاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ کے ساتھ ٹرانس اٹلانٹک شراکت داری جرمن پالیسی کے مستقل پالیسیوں میں سے ایک  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کی فوجی طاقت کو مضبوط بنانے اور یوکرین کو مالی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں