کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فیڈرل بی ایریا میں بلاک 17 میں تین مسلح ملزمان سٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران دیگر سامان کے علاوہ دودھ اور ڈبل روٹی بھی لوٹ کر لے گئے۔ ملزمان موٹرسائیکل پر شہری کا پیچھا کرتے ہوئے گھر تک پہنچے اور ڈاکوؤں نے شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جبکہ ساتھ ہی موٹرسائیکل بھی لیکر فرار ہو گئے۔
کراچی میں ڈاکو شہری کی موٹرسائیکل کیساتھ دودھ‘ ڈبل روٹی بھی لے گئے
Feb 09, 2022