بیجنگ سرمائی اولمپکس2022ء کی مناسبت سے ''ڈیجیٹل پوسٹرز'' مقابلے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)بیجنگ سرمائی اولمپکس2022ء کی مناسبت سے چین کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ نے ''ڈیجیٹل پوسٹرز'' مقابلوں کا آغاز کر دیا۔ چینی قونصلیٹ لاہور،چائنہ میڈیا گروپ اردو سروس، چائنہ گلوبل ٹیلی وژن ،چائنہ سنٹرل ٹیلی وژن ،چائنہ نیشنل ریڈیو اور چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل ان مقابلوں میں تعاون کے حوالے سے پیش پیش ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی اور صدر یاسر حبیب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل پوسٹر زکے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء کے تھیم ''مشترکہ مستقبل کا اشتراک ''کو پروان چڑھانا ہے۔ چینی قونصل جنرل لاہور پنگ زنگ گونے کہا کہ مقابلوں کامقصد عوام کو بیجنگ اولمپکس کے اچھوتے انداز سے محسوس کرانے کا منفرد اقدام ہے جو قابل ستائش ہے۔چینی قونصل جنرل کراچی لی بی جیان نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء کی مناسبت سے ڈیجیٹل پوسٹرز کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اولمپکس مقابلے اپنی ایک نئی داستان رقم کریں گے۔ چائنہ میڈیا گروپ اردو سروس کی سربراہ میڈم مہوش نے کہا ''مستقبل کیلئے ایک ساتھ''کے موضوع پر ڈیجیٹل پوسٹر زمقابلے کی مشترکہ میزبانی کرنا بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ مقابلہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ چین کے تناظر میں منعقد کیا جارہا ہے۔یہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور مل کر ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی خواہش کی مکمل عکاسی کرتا ہے جو کہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے کہ ڈیجیٹل پوسٹرز کے ذریعے چین پاکستان دوستی، بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کیلئے اپنی توقعات کا اظہار کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...