وسیم اکرم ‘وقاریونس ‘ایلن بارڈر‘مائیکل اتھرٹن نے دورہ کو خوش آئندہ قرار دیدیا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈکے پوڈ کاسٹ میں 3سابق کپتانوں وسیم اکرم، ایلن بارڈر اورمائیکل ایتھرٹن نے آسٹریلیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کوخوش آئند قراردیدیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ میں بابراعظم اورمحمد رضوان اوربائولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ہتھیارہوں گے۔ سیریز کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کریگی اورپاکستان کرکٹ کے مجموعی منظرنامے پرمثبت اثرات مرتب کریگی۔آسٹریلیا کا 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا پی سی بی کا بڑا کارنامہ ہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈرنے کہا کہ بابراعظم سے بہت متاثرہوں۔ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم یونٹ بن کرابھررہی ہے۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا کوشکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کو ہرا کر دورے کویادگاربنا سکتی ہے۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا بہترین ٹیم پاکستان بھیجنا بڑی خوشخبری ہے۔امید ہے  اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے اب انتظار نہیں ہورہا۔  بہت پرجوش ہوں ۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا سمیت آسٹریلیا کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بہت مشکل میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن