پاکستان سپر لیگ ٹیموں کے لاہور میں ڈیرے، دوسرا مر حلہ کل سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی مزید تین ٹیمیں بھی کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑی اورآفیشلز خصوصی پرواز سے لاہور پہنچے۔کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہوٹل سے کراچی ایئر پورٹ پہنچایا گیا تھا، جہاں سے تمام کھلاڑی اور آفیشلز پر مشتمل 147 مسافر پیئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 3614 کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کولے کر کراچی سے لاہور پہنچی ۔ دوسرا مرحلہ کل10فروری سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کے سکواڈ نے کراچی سے لاہور پہنچنے کا ٹریول وی لاگ شیئر کیا ہے۔ وی لاگ میں ٹیم کے کھلاڑی سفر کے دوران ایک دوسرے سے شرارتیں کررہے ہیں۔پشاور زلمی لاہور میں شاندار کارکردگی دکھانے کو تیار ہے، ٹیم نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ مقابلوں کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی کے علاوہ 20 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال بھی قائم کردیا گیا۔محکمہ سپورٹس پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا، مختلف قسم کے ٹیسٹوں کی سہولت کے علاوہ میڈیسن بھی دستیاب ہوں گی۔پی ایس ایل کی سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کنٹرول روم بنادیا گیا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ 472 کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، کنٹرول روم میں تمام اداروں کے فوکل پرسن موجود ہونگے۔قذافی سٹیڈیم اور ہوٹل کے راستوں میں صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن