حیدرآباد اور عمر کوٹ میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

حیدر آباد/عمر کوٹ (نامہ نگاران )حیدرآباد میں کورونا کے وار جاری ہیں جس کے باعث کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض جاں بحق جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 638 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 53 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 3149 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 419 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔عمرکوٹ سے   نامہ نگار اور  پی پی آئی کے مطابق عمرکوٹ کے اسکولوں میں کورونا کے کیسز  بڑھے ہیں مختلف اسکولوں کے "23"طلبہ کورونا  پازیٹو پائے گئے ہیں ایک ماہ کے دوران عمرکوٹ ضلع کے مختلف اسکولوں میں کورونا کے "2780"ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے "251"طلبہ  کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے

ای پیپر دی نیشن