کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ریاست کے استحکام کیلئے معاشی واقتصادی پالیسیوں کو مضبوط بنا نا ہوگا ،حکومت سیاسی ومذہبی جماعتوںاور صنعتکاروں کی کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلا کر معیشت کے استحکام کیلئے مشترکہ ومتفقہ لائحہ عمل طے کرئے ،اُصولوں کی سیاست اور جمہوری قدروں کو آئین کی روح کے مطابق فروغ دینا ہوگا،ریاستی اداروں کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے ،آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا ، قاضی محمد سہیل نقشبندی کوعلماء ومشائخ کونسل آزاد جموں کشمیر کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،قاضی سہیل نقشبندی کشمیری عوام کی فلاح وبہبود اور مذہبی انتہاپسندی کے خلا ف مثبت کردار ادا کرینگے ،سہیل نقشبندی پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر کے صدر ہیں جو عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے وعدے وفا نہیں کئے تو مایوسیاں جنم لینگی ،موجودہ حکومت عوام میں اپنا وقار قائم رکھنے کیلئے عوام دوست پالسیاں اور غربت کے خاتمے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرئے ،حالات کو بہتر بنانے اور معاشی استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے ،پاکستان کی سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوںکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے کہ ملک میںدہشتگردی کمزور ہوچکی ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں کرانے کیلئے اقوام متحدہ اور بھارت پر دبائو بڑھانا ہوگا ۔
ریاست کے استحکام کیلئے معاشی واقتصادی پالیسیاں مضبوط بنا نا ہونگی ، ثروت اعجاز قادری
Feb 09, 2022