کراچی(نیوز رپورٹر) معروف قانون دان منصورالحق سولنگی نے سیکرٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اپنے والد مولوی محمد عظیم شیدا کی لکھی ہوئی کتاب سیرت مصطفی ﷺ پیش کی انہوں نے سیکریٹری اطلاعات کو بتایا کہ یہ کتاب سب سے پہلے1978میں سندھی میں شائع ہوئی تھی جس کا اردو ترجمہ1984میں کیا گیا اور اب ڈاکٹر حبیب اللہ صدیقی نے اسے انگریزی کے قالب میں ڈھالا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ محمد عظیم شیدا کو اس کتاب پر 1980میں صدارتی تمغہحسن کارکردگی بھی عطاکیا گیا تھا انھوں نے مزید بتایا کہ مولوی محمد عظیم کی سندھی شاعری دیوان شیدا کے نام سے موجود ہے وہ1870 میں پیدا ہوئے اور 1988میں انتقال ہوا سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے اکابرین کی شاندار خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے انگریزی ترجمے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ خصوصا بین الاقوامی قارئین کو نبی کریم ﷺ کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا انہوں نے مزیدکہا کہ اس کتاب کی اشاعت ایک صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جہاں جہاں یہ کتاب پڑھی جائے گی اس کا ثواب مولوی نحمد عظیم کو پہنچتا رہے گا اس موقع پر ڈائریکٹرپبلی کیشن سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان بھی موجود تھے۔