کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی نائب صدر اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ نواز شریف بہترین سیاستدان ہے ۔ جس نے ملکی ترقی اور معیشت کے لیئے بڑا کام کیا ہے ۔ ان کے دور حکومت میں دیہاتوں میں ڈاکو راج اور شہروں میں دہشگردوں کو ختم کیا گیا ۔ موجودہ حکمران نے عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے عوام کو مہنگائی جیسے طوفان میں دھکیل دیا ہے ۔ ملکی عوام آج بھی نوازشریف سے محبت کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی نائب صدر اعظم خان لوہانی نے کہا کہ چین سے موجودہ حکومت کے تعلقات بھی بہتر نہیں ہیں ۔جس کی بہترین مثال آن لائن دورہ چین ہے۔ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔ اب پاکستان کو محمد نواز شریف کی ہی اشد ضرورت ہے ۔