پشاور(بیورورپورٹ)اولادنرینہ کے آرز و مند خاتون کے سر میں پیرنے کیل ٹھونک دیا ہے ایل آر ایچ انتظامیہ نے آپریشن کے ذریعے کیل نکال کر خاتون مریضہ کوہسپتال سے فارغ کردیاہے کیل ٹھونکنے والے پیر کی گرفتار ی کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیںیل آر ایچ پشاور میں گزشتہ روز خاتون مریضہ لائی گئی جس کے سر میں ایک پیرنے کیل ٹھونکا تھا خاتون بتایا ہے کہ نرینہ اولاد نہ ہونے کے باعث وہ ایک پیرکے پاس گئی تھی جس کے پاس اولاد نرینہ کے آرزومند خواتین کی بڑی تعداد آتی جاتی ہیں خاتون مریضہ نے بتایا ہے کہ اولا نرینہ کیلئے پیر نے اس کے سرمیں کیل ٹھونک دیا واضح رہے کہ شہرمیںجعلی پیروںکی بھارمار ہے اور جعلی پیروںنے لوٹ مار شروع کررکھی ہے تاہم انتظامیہ نے اس پر خاموشی اختیارکی ہے ۔
کیل ٹھونک دیا
پیرنے اولادنرینہ کی آرز و مند خاتون کے سر میںکیل ٹھونک دیا
Feb 09, 2022