کراچی (نیوز رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن کے دفتر میں پولیس اہلکار نے سرکاری ایس ایم جی سے خود کو گولی مار دی۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دفتر کے باہر پیش آیا جہاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے اردلی(ملازم)نے خودکشی کی کوشش کی۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے اردلی عاطف نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی نیت سے دفتر کے باہر خود کو گولی ماری۔پولیس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر سرکاری ایس ایم جی برسٹڈ موڈ پر تھی جس سے دو گولیاں نکلی لیکن اہلکار کو ایک گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اہلکاروں کی جانب سے زخمی عاطف کو فوری طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین سمیت دیگر افسران بھی پہنچ گئے جب کہ واقعہ کیسے پیش آیا اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
گولی مار لی