کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے ہیں اورکن شرائط پر قرضے لیئے جا رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ لا علم ہے۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت نے پارلیمان کو مفلوج اور بے توقیر کیا گیا ہے اورعمران خان ملک اور قوم کو قرضوں میں جکڑ کر جشن منا رہے ہیں جبکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتیشازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان خطرناک منصوبے کے تحت ملک کی زراعت کو تباہ کر رہے ہیں جبکہ مزدور فاقہ کشی کے شکار ہیں انہیں مزدوری نہیں ملتی اورتنخواہ دار طبقہ سسک سسک کر جی رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ27 فروری کو نالائق وزیراعظم کے خلاف عوامی احتساب شروع ہوگا اوراقتدار میں گھس بیٹھوں کے خلاف جمہوری جنگ شروع ہو چکی ہے۔
شازیہ مری
عمران خان ملک کو غیروں کے پاس گروی رکھ چکے، شازیہ مری
Feb 09, 2022