ملتان(خبر نگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے پبلسٹی بورڈ کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تمام بورڈز کو ریگولر کیا جائے گا۔غیر قانونی بورڈز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام رجسٹرڈ ایڈور ٹائز رز کو ہورڈنگ بورڈ کی فہرستیں مہیا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بورڈ کے فٹنس سٹریکچر پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں اخبار اشتہار دے دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے رجسٹر ڈ ایڈورٹائزرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ا س موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اْسامہ بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ کو فوری ہٹا دیا جائے گا۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات کریں گے۔