افسر‘ جوان پیشہ ورانہ صلاحیتیں نکھارنے کیلئے کوششیں وقف کر دیں: جنرل ندیم 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے سیکنڈ کرنل ان چیف اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سندھ رجمنٹ کے 13ویں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سندھ رجمنٹ سینٹر حیدرآباد میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے نیو کرنل ان چیف کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو رینک کے بیجز لگائے اور انہیں باضابطہ طور پر سندھ رجمنٹ کے 13ویں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا۔ دریں اثنا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے جنگ اور امن کے دوران انفنٹری کی کارکردگی کو سراہا۔  جنرل ندیم رضا نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اپنی پوری کوششیں وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ طور پر قابل سپاہی کسی بھی امتحان میں ہمیشہ بڑے وقار اور فضل کے ساتھ چیلنجوں پر قابو پاتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے لئے دستیاب تربیتی مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ قبل ازیں چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...