عمران رابطہ مہم کا شیڈول تیار‘ وزیراعظم آج فیصل آباد کا دورہ‘ 18فروری کو منڈی بہاؤالدین جلسہ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد+فیصل آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کیلئے تحریک انصاف نے جلسوں کا شیڈول تیار کر لیا۔ چار بڑے جلسوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ پہلا جلسہ منڈی بہاؤالدین میں 18 فروری کو ہو گا۔ رحیم یار خان میں جلسہ ہو گا۔ سندھ میں تھرپارکر کے مقام پر جلسہ ہو گا۔ خیبر پی کے میں بھی جلسہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد جائیں گے۔  وزیراعظم اسلام آباد سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے زرعی یونیورسٹی پہنچیں گے جہاں وہ شہریوں میں صحت کارڈ تقسیم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، وفاقی اور پنجاب کے وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن