کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ پر مرچیں: بھارت کا جنوبی کورین سفیر سے احتجاج 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کورین کار ساز کمپنی کی کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کے معاملے پر بھارت نے جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا سفیر کو طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کورین کمپنیوں نے پاکستان سوشل میڈیا پر کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کی تھیں۔ بعدازاں جنوبی کورین کمپنی کی پوسٹ پر بھارت میں احتجاج پر ہنڈائی کمپنی نے معذرت بھی کر لی تھی۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر کمپنی نے ایک ٹویٹ شیئر کیا تھا جس میں کشمیریوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا کہا گیا۔

ای پیپر دی نیشن