کارپوریٹ گورننس،کمپٹیشن کے اصول آپس میں جڑے ہیں:راحت کونین 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) نے  پاکستان میں کارپوریٹ گورننس اور کمپلائنس کی مضبوطی کیلئے تعاون، اشتراک اور معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمت کی ایک یاددا شت (ایم او یو) پر دستخط کئے ۔ سی سی پی کی جانب سے چیئر پرسن راحت کونین حسن اور  پی آئی سی جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ا حسن جمیل نے مفاہمتی یاداشت پر دستخظ کئے۔سی سی پی ہیڈ آفس میں منعقدہ اس تقریب میں چیئرپرسن پی آئی سی جی بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر شمشاد اختر، سی سی پی ممبرز  شائستہ بانو،  بشریٰ ناز ملک، مجتبیٰ احمد لودھی، اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی سی پی کی چیئرپرسن راحت کونین حسن نے کہا کہ کارپوریٹ گورننس اور کمپٹیشن کے اصول آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ایڈوکیسی اور ٹریننگ کے ذریعے گڈ گورننس ، رویوں کی اصلاح اور پائیدار کمپلائنس کو یقینی بنانا ہے۔
 راحت کونین 

ای پیپر دی نیشن